طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 32 پروازیں متاثر

طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 32 پروازیں متاثر
طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 32 پروازیں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر گزشتہ روز بھی 32 پروازیں متاثرمتاثر ہوئیں جن میں سے 10منسوخ اور 22تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق حسب روایت گزشتہ روز بھی لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔پی آئی اے کی مدینہ منورہ جانےوالی عمرہ پرواز پی کے 747، جدہ جانےوالی عمرہ پرواز پی کے 759، پی آئی اے کی کوالالمپور جانےوالی پرواز پی کے 898، کراچی سے آنےوالی پرواز پی کے 312 ،پی آئی اے کی کراچی جانےوالی پرواز پی کے 313، کراچی سے آنےوالی پرواز پی کے 314،پی آئی اے کی کراچی سے آنےوالی پرواز پی کے 316اورکراچی جانےوالی پرواز پی کے 317 منسوخ کر دی گئی ۔

دوسری جانب ایئربلیو کی جدہ جانے والی عمرہ پرواز470 اورجدہ سے آنے والی عمرہ پرواز471 بھی اڑان نہ بھر سکی۔ پی آئی اے سمیت شاہین ایئر،ترکش ایئر کویت ایئراور ایئربلیو کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مزید :

لاہور -