وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی عظمیٰ قریشی کی تعیناتی چیلنج ،لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ گورنر کو بھیج دیا

وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی عظمیٰ قریشی کی تعیناتی چیلنج ...
وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی عظمیٰ قریشی کی تعیناتی چیلنج ،لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ گورنر کو بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی عظمیٰ قریشی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ہے ۔

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

اس سلسلے میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر غزالہ نورین کی درخواست یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب کو بھجوا دی ہے تاکہ اس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو میرٹ سے ہٹ کر وائس چانسلر لگایا گیاہے۔ان کی تعیناتی کے وقت میرٹ پر پورا اترنے والے دیگر امیدواروں کو بلاجواز نظر انداز کیا گیا ،درخواست گراز نے عدالت سے استدعا کی کی عظمیٰ قریشی کو لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے عہدے سے ہٹایاجائے۔فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد چانسلر یونیورسٹی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو بھجوا دی ہے ۔

مزید :

لاہور -