تین بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے 4 ہفتوں میں جواب طلب

تین بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روکنے کی درخواست پر پنجاب ...
تین بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے 4 ہفتوں میں جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں تین بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالمنان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی ،کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی اورفاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلرز تعینات کئے جارہے ہیں، درخواست گزار نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق نہیں کی جا رہیں ہیں۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت فاضل عدالت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کو وائس چانسلرز کی تعیناتی روکنے کا حکم دے۔

مزید :

لاہور -