جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

لاہور

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر عمران خان کی درخواست کی سماعت کریں گے

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم عمر شہزاد کے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے ملزم عمر شہزاد کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹ بنا کر مصباح کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کیں اور ملزم جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے مدعی کی بہن مصباح کو ہراساں کرتا رہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے لڑکی اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی، ملزم سے لیپ ٹاپ اور مدعیہ کی ذاتی تصاویر ریکور کی جا چکی ہیں اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔