پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں،خواجہ سعد رفیق

پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں،خواجہ سعد رفیق
پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں،خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں، جے آئی ٹی نے ہمارے دیے گئے ثبوت رپورٹ میں نہیں لگائے، جے آئی ٹی پر تحفظات بڑھنے پر ان کا اظہار بھی کیا گیا، چوہدری نثار دلیر آدمی ہیں اور اپنی رائے رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  نے کہا کہ حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنے میں دس گیارہ ماہ باقی ہیں اوراپوزیشن چور چور کا شور مچائیں گے کیونکہ دھاندلی کا ڈرامہ تو فلا پ ہو گیا اور اپوزیشن کو پانامہ سے موقع مل گیا ہے کہ نواز شریف کو گندہ کر کے اور ہاتھ داغ دار کر کے عوام میں جائیں تاکہ انہیں نقصان پہنچ جائے ، انہوں نے حکومت کے ساتھ چوہدری نثار کی ناراضگی بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چنداں فکر نہ کریں یہ گھر کی بات ہے گھر میں سمیٹیں گے ، چوہدری نثار دلیر آدمی ہیں ان کی اپنی رائے ہوتی ہے اس سے اتفاق اور اختلاف کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے نوازشریف کے تعلق کو میں جانتا ہوں دونوں بھائیوں کے مابیں بہترین بھائیوں والے تعلق سے بڑھ کر ہے اور اس پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

لاہور -