پنجاب کے36اضلاع کے714تھانوں میں مقدما ت کے کمپیوٹرائزاڈ اعدادوشمار جاری

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن):وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹرعمرسیف نے بیا ن دیا ہے کہ پنجاب کے36اضلاع کے714تھانوں میں مقدما ت کا کمپیوٹرائزاڈ اندراج جاری ہے، جس کے بعدملزمان کا ریکارڈ نادرا کے ساتھ منسلک ہو گیا ۔
وی سی ڈاکٹرعمرسیف کے کہنا تھا کہ پنجاب کے36اضلاع کے714تھانوں میں مقدمات کے کمپیوٹرائزاڈ اندراج کر دیا گیا ہے جس میں 30ماہ میں8لاکھ50ہزار27ایف آئی آرزکی کمپیوٹرائزڈرجسٹریشن ہوئی ، جس میں پولیس ر یکارڈ آفس میں3لاکھ92ہزار84مجرمان کے فنگرپرنٹس کاریکارڈجمع ہو گیا ہے،اور یہ سارا ریکارڈنادراکےساتھ منسلک ہے۔

صوبائی دارالحکومت کی آبادی میں اضافے کے ساتھ سول اور فیملی مقدمات کی تعداد بڑھنے لگی ہے

عمرسیف کے مطابق لاہورہائیکورٹ کاریکارڈبھی کمپیوٹرائزڈکردیاگیاجسکے مثبت نتائج آر ہے ہیں،پنجاب کے بعد اب سندھ میں یہ سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔وائس چانسلرعمرسیف کا کہنا تھا کہ سسٹم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان اور بلوچستان سے اس سسٹم کی فراہمی کے لئے درخواستیں آرہی ہیں۔