نیا آرمی چیف، جنرل راحیل نے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے بارے پسندیدگی ظاہر کردی

نیا آرمی چیف، جنرل راحیل نے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے بارے پسندیدگی ظاہر ...
نیا آرمی چیف، جنرل راحیل نے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے بارے پسندیدگی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)29 نومبر کوجنرل راحیل شریف ریٹائر ہورہے ہیں اور سنیارٹی میں چھٹے نمبر پر آنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہارٹ فیورٹ قراردیاجارہاتھا لیکن لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم جو ملتان کے کور کمانڈر ہیں اور اپنی سخت گیری اور ڈسپلن کی سو فیصد پابندی کے باعث چھپا ہوا ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں، ماضی میں دونوں قسم کی مثالیں موجود ہیں یعنی جانے والے آرمی چیف کی مکمل خاموشی اور غیر جانبداری بھی تاریخی حقیقت ہے لیکن بعض اوقات رخصت ہونے والے آرمی چیف کھل کر اپنے کسی جونیئر کی سفارش بھی کرتے پائے گئے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق اپنی ریٹائرمنٹ سے صرف 11 دن پہلے کسی بڑے شو کا انعقاد اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی براہ راست وزیراعظم سے ملاقات کروانا بعض ریٹائرڈ فوجیوں کے نزدیک واضح کرتا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کے لئے جنرل اشفاق ندیم کے حق میں رائے دے دی ہے تاہم آئین اور قانون کے علاوہ روایت ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ آخری فیصلہ وزیراعظم پاکستان کو کرنا ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ وزیراعظم آرمی چیف کی رائے، مشورہ یا پسندیدگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

ترک صدر کیساتھ آنیوالے مہمان جنرل راحیل شریف کو دیکھتے ہی جذباتی ہوگئے، تصاویر لینے کی فرمائش کردی
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے خیرپور ٹامیووالی ہی میں جو ملتان اور بہاولپور دونوں مقامات کے کور کمانڈرز کے دائرہ کار میں آتا ہے، اس سے قبل فوجی مشقوں میں وزیراعظم کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ بہر حال لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہی وہ تین نام ہیں جن میں سے بالآخر وزیراعظم کو نیا آرمی چیف چننا ہو گا۔وزیراعظم کی آرمی چیف کی گاڑی میں آمد، ویڈیو دیکھئے 

مزید :

لاہور -