اکثر پاکستانیوں کو راشی پسند، شرابی ناپسند ہیں : گیلپ سروے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی اکثریت راشی شخص کا ہمسایہ بننے کو تو تیار ہے تاہم شرابی سے دوری کو پسند کرتی ہے۔ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کی سروے رپورٹ کے مطابق 64 فیصد پاکستانی رشوت لینے والے شخص سے ہمسایہ جیسا سلوک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ 61 فیصد الکوحل (شراب) پینے والے شخص سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ قومی سطح پر چاروں صوبوں میں گیلپ سروے میں مرد خواتین سے پوچھا گیا آیا آپ ایسے شخص کے ساتھ ہمسایہ کے طور پر رہنا چاہتے ہیں جو رشوت لے کر امیر ہوا یا اس سے ملنا پسند کرتے ہو یا دور رہنا چاہتے ہو تو 64 فیصد نے کہا کہ رشوت لینے والے شخص کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں، 35 فیصد نے کہا کہ ایسے شخص سے دور رہنا چاہتے ہیں جبکہ ایک فیصد نے کسی قسم کا جواب نہیں دیا۔ مزید ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایسے شخص کے ہمسایہ بننے کو تیار ہیں جو شراب پیتا ہوں یا اس سے دور رہنا چاہتے ہو؟ 61 فیصد نے کہا کہ شرابی شخص سے دور رہنا چاہتے ہیں جبکہ 39 فیصد نے کہا کہ اس سے ملنا چاہتے ہیں۔