وزیر اعظم سے سعودی عرب کے 10رکنی وفد کی جاتی عمرہ میں ملاقات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے سعودی عرب کے 10رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے معاملے میں پاکستان سے فوجی مدد مانگی تھی مگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی گئی تھی ۔