پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے خارج

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے خارج
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئی کتابوں سے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویر نصاب سے خارج کر دی ہیں، یہ تبدیلی جماعت اول سے جماعت پانچویں تک کی کتابوں میں کی گئی ہے۔پرائمری نصاب سے قائداعظم، مینار پاکستان سمیت ملک کے نقشے کی تصاویر نکال دی گئیں جبکہ نصاب سے رحمت عالم، عید میلاد النبی کا مضمون اور قرآن کا لفظ بھی خذف کر دیا گیا۔ اسی طرح پاک فوج اور 1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا مضمون نکال کر امریکی ہیرو کو شامل کر نے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کتب میں انگریز کنسلٹنٹ نکولس شا کا نام بھی شامل کر دیا گیا۔واضح رہے ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015 کے مطابق نصاب میں تبدیلی کی منظوری کے بغیر مواد کو نکالا نہیں جا سکتا۔

مزید :

لاہور -