خطبہ حجۃ الوداع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ، انسانیت رہتی دنیا تک روشنی حاصل کرتی رہے گی:ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

خطبہ حجۃ الوداع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ، انسانیت رہتی دنیا تک روشنی حاصل ...
 خطبہ حجۃ الوداع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ، انسانیت رہتی دنیا تک روشنی حاصل کرتی رہے گی:ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ  خطبہ حجۃ الوداع انسانی حقوق کا اولین چارٹر ہے جس سے انسانیت رہتی دنیا تک روشنی حاصل کرتی رہے گی، حج اسلام کا اہم رکن اور اتحادِ امت کا عظیم مظہر ہے، حج کے راستے میں تکالیف برداشت کرنا ہی حج کی اصل روح ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے جامع مسجد شاہ چراغ لاہور میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے  کہا کہ حج کے ایام میں شاہ وگدا ، امیر وغریب اور کالے و گورے بلا تمیز رنگ ونسل ایک ہی لباس اور ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر اخوت، مساوات اور بھائی چارے کا جو مظہر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اس کی مثال کا ملنا ممکن نہیں۔

مزید :

لاہور -