مردم شماری فارم میں سے معذوروں کے کوائف خارج کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

مردم شماری فارم میں سے معذوروں کے کوائف خارج کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں ...
مردم شماری فارم میں سے معذوروں کے کوائف خارج کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مردم شماری کے ذریعے معذور شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ،یہ درخواست ڈاکٹر شاہ نواز منامی نے بیرسٹر شرجیل کامران شیخ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قوانین معذوروں کو بہت سے حقوق دیتے ہیں جن پر عمل درآمد اور حکومتی پالیسی وضع کرنے کے لئے معذوروں کے حوالے سے مستند معلومات کا ہونا ضروری ہے ۔

انڈیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف، ا فغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ

اس حوالے سے تفصیلی سروے کے لئے دائر کی گئی درخواست 11فروری 2015ءسے زیرالتواءہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ1998ءمیں ہونے والی مردم شماری میں معذوروں کے کوائف اکٹھے کئے گئے تھے جس کے مطابق کل آبادی کا 2.49فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2011ءمیں دنیا بھر کی آبادی میں 7فیصد معذور افراد شامل تھے ،ورلڈ بینک کے ایک سروے کے مطابق 2002ءسے 2004ءکے درمیان عالمی آبادی میں معذوروں کا تناسب 13.4فیصد تھا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2011-12ءمیں 80ہزار گھروں پر مشتمل 23یونین کونسلوں کے سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ وہاں معذور افراد کی آبادی میں معذور افراد کا تناسب 8فیصد ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سال 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کے فارم میں سے معذوروں کے بارے میں سوالات نکال دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا آئینی اور قانونی تقاضہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کا حکم جاری کیا جائے ۔

مزید :

لاہور -