شہر لاہورمیں پولیس کی کارروائی ،3ڈاکوگرفتار،اسلحہ برآمد

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے3ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

نواز شریف کی گیم ختم ، اب شہباز شریف کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا:محمود الرشید
تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3ڈاکووں کو دھر لیا جن کے قبضے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دورا ن گرفتار ملزمان نے شہرمیں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،یہی نہیں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں چھیناہوارکشہ بھی آمد کر لیا ہے ،تاہم ڈاکووں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔