منی بجٹ کی آمد حکومت کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ،قیمتوں میں اضافے کیخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی:میاں محمو د الرشید

منی بجٹ کی آمد حکومت کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ،قیمتوں میں اضافے کیخلاف ...
منی بجٹ کی آمد حکومت کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ،قیمتوں میں اضافے کیخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی:میاں محمو د الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف درآمد ی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا منی بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے بجٹ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ﷺ فارم میں ہونے والی تبدیلی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں تو پھر اب تک مجرموں کو جیل میں کیوں نہیں ڈالا گیا :سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائیگا ، درآمد ی اشیاء کے علاوہ سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،حکومت کی منی بجٹ کی آمد حکومت کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت وجہ بتائے کہ اس نے درآمد ی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کن مقاصد کیلئے کیا ہے اور ان اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کیوں عائد کی گئی ہے؟ ۔ دریں اثنا میاں محمودالرشید نے قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے ۔

مزید :

لاہور -