آئی ٹی کے نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ،عدالتی ریکارڈ گم کرنے پر جسٹس عاطرمحمود برہم

آئی ٹی کے نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ،عدالتی ریکارڈ گم کرنے پر ...
آئی ٹی کے نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ،عدالتی ریکارڈ گم کرنے پر جسٹس عاطرمحمود برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے عدالتی ریکارڈ گم کرنے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے قراردیا کہ ہائی کورٹ کے آئی ٹی کے نظام کو یرغمال بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی.

عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کریگا،منصوبے پر عملدرآمد کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے:شہباز شریف

درخواست گزار کے وکیل فاروق بیدار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سول نوعیت کے مقدمے سے متعلق عدالتی احکامات عدالتی فائل سے غائب ہیں،عدالت نے فائل کا جائزہ لے کر غائب کئے جانے والے ریکارڈ سے متعلق رٹ برانچ کے ڈپٹی رجسٹرار کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے سخت برہمی کااظہارکیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کے آئی ٹی نظام کو یرغمال بنانے اور عدالتی ریکارڈ گم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،عدالت نے رٹ برانچ کے ریکارڈ کیپر اور متعلقہ سٹاف کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -