وزیرقانون کوخط لکھنے کا اختیار دینے سے وزیراعظم بری الذمہ نہیں ہوسکتے : جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال

وزیرقانون کوخط لکھنے کا اختیار دینے سے وزیراعظم بری الذمہ نہیں ہوسکتے : جسٹس ...
وزیرقانون کوخط لکھنے کا اختیار دینے سے وزیراعظم بری الذمہ نہیں ہوسکتے : جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے کہاہے کہ خط لکھنے تک وزیراعظم ہی پابند ہیں اور وزیرقانون کو اختیار دینے سے وہ بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔سوئس حکام کو خط لکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصرہ جاوید اقبال کاکہناتھاکہ موجودہ وزیراعظم نے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا اور اگر یہی فیصلہ پہلے کرلیاجاتاتو فارغ ہوکر حکومت دوسرے کاموں پر توجہ دیتی ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ اُن کی اطلاعات کے مطابق25ستمبرتک مسودہ پیش کرنے کا وقت دیاگیاہے اور اختیار وزیر قانون کو دینے سے وزیراعظم بری الذمہ نہیں ہوئے کیونکہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی اُنہیں ہی جاری ہوا ہے اور وزیرقانون بھی وزیراعظم کے احکامات کے پابند ہیں ۔

مزید :

لاہور -