پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی ،ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی ،ملک گیر مہم چلانے کا ...
پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی ،ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفیٰ کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے بغاوت کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے۔ذیلی تنظیمیں تحلیل ہونے پر پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ بھی کھل کر سامنے آگئی ہے اورپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ’جہانگیر ترین نامنظور‘کے پینا فلیکس بھی تیار کرالئے ہیں۔
رائے ونڈ مارچ سے پہلے کپتان کا بڑا امتحان،عمران خان صورتحال سے کیسے نمٹیں گے؟ تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا یا۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بھی سیف اللہ نیازی کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا استعفیٰ عمران خان کو موصول ہوگیا ہے۔