شہباز شریف نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کی جو بات کی ہے وہی پارٹی پالیسی ہے:راناثنااللہ

شہباز شریف نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کی جو بات کی ہے وہی پارٹی پالیسی ...
شہباز شریف نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کی جو بات کی ہے وہی پارٹی پالیسی ہے:راناثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کی جو بات کی ہے ،وہی پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے ،مخصوص سوچ پر بات کی جائے گی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔
وزیر قانون کاکہنا تھا کہ اداروں میں بعض لوگوں کی سوچ مخصوص ہوتی ہے،مگر اداروں پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ے پی کے حکومت کا پنجاب سے آنے والے ڈاکٹرز کی خدمات لینے سے انکار
حمزہ شہباز شریف کے این اے 120میں انتخابی مہم میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ پوری مہم نہیں چلا سکتے کیونکہ ان کے لیے سیکورٹی خدشات ہیں ،تاہم وہ اس معاملے پر اپنا کردار بہت سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ،آنے والے دنوں میںاگر کسی جلسے میں نواز شریف نہیں آتے تو حمزہ شہباز شریف ان کی جگہ عوام سے خطاب کریں گے۔وزیر قانون کاکہنا تھا کہ نواز شریف کوئی ہڑتال اور کینٹرکی بات نہیں کر رہے وہ اپنے ایجنڈے کو ووٹ کی طاقت سے عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

لاہور -