کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوں گے:رانا مشہود

کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوں گے:رانا مشہود
کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوں گے:رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی ہرگز مسترد نہیں ہوں گے۔

شوہر کے چہرے کی تازگی سے ہمارے درمیان عمر کے فر ق کااحساس ہوتاہے:بریجیٹ میکرون
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے حلقہ این اے 120میں کامیابی حاصل کریں گی اور ان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام شکست خوردہ ذہینوں کی عکاسی کرتا ہے جبکہ حلقے میں ترقیاتی کام کے ٹینڈرزضمنی الیکشن کے شیڈول سے پہلے ہوئے تھے۔پشاور میں ڈینگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ ڈینگی کنٹرول کرنے کے لیے ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے اور ہم انشا اللہ جلد ڈینگی کی بیماری اور مچھروں پر قابو پا لیں گے۔

مزید :

لاہور -