پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ ، آرمی چیف آپریشز کی مانیٹرنگ کریں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے بعد دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ براہ راست پنجاب میں رینجرز کے آپریشنز کی مانیٹرنگ کریں گے ۔
آج ملتان میں مزارات پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 5دہشتگرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اور عکسری قیادت کی جانب سے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں رینجرز کودہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 90روز پر محیط اختیارات دیے جائیں گے ۔