رقاصہ مناہل شاہ پی ٹی آئی ، پی پی کے عامرفریدکوریجہ عوامی تحریک میں شامل

رقاصہ مناہل شاہ پی ٹی آئی ، پی پی کے عامرفریدکوریجہ عوامی تحریک میں شامل
رقاصہ مناہل شاہ پی ٹی آئی ، پی پی کے عامرفریدکوریجہ عوامی تحریک میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل و رقاصہ مناہل شاہ نے یو اے ای جاکر تحریک انصاف جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر فرید کوریجہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف فیشن شوز میں ریمپ واک اور ڈانس کی پرفارمنس دینے والی ماڈل مناہل شاہ نے ایک افطار پارٹی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیاہے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے یو اے ای کے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرائے ہیں کہ پاکستان کے مسائل صرف عمران خان ہی حل کرسکتے ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عامر فریدالدین کوریجہ نے کہا کہ داتا کی نگری کو تخت لاہور بنانے والوں کے دور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونے والا ہے۔ پیپلزپارٹی صوابی کے رہنما محمد سیف اللہ خان نے بھی ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید :

لاہور -