جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت ...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیاکہ ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔

ہائی کورٹ میں موسم گرماکی چھٹیوں کے خاتمہ اور عدالتی اوقات کار 8گھنٹے کرنے کی درخواست پروکلاءتنظیموں کو نوٹس

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم حسیب زاہد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل افتخار شاہد نے موقف اختیار کیا کہ ملزم حسیب زاہد کے خلاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد اکمل کی درخواست پر کی درخواست پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا جبکہ مدعی مقدمہ متاثرہ فریق نہیں ہیں اور ایف آئی اے کے پاس ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں لہٰذا ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم فیس بک پر احسن زاہد چودھری کے نام سے فیس بک پر اکاﺅنٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کیا گیا جبکہ واٹس ایپ گروپ این اے 1111 میں بھی ڈاکٹر فردوس عاشق کو بدنام بھی کیا گیا، پراسکیوشن نے مزید موقف اختیار کیا کہ فردوس عاشق اعوان کا تشخص مجروع کرنے کیلئے فیس بک پر پوسٹیں شیئر کی گئیں اور ملزم نے سابق وفاقی وزیر کی ایڈٹ شدہ تصاویر واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پر اپ لوڈ کیں، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا اور ایڈٹ شدہ تصاویر بھی برآمد ہو چکی ہیں، ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور جرم ناقابل ضمانت ہے لہٰذا ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

لاہور -