چیئرنگ کراس دھماکہ کے4ملزم 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرنگ کراس دھماکہ کیس میں گرفتار مرکزی سہولت کار انوارالحق کے مزید 4ساتھیوں کا 30روز ہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے ،گزشتہ روز پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورملزمان کو سخت حفاظت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا۔

لڑکے نے اڑتے جہاز میں عملے کے ساتھ مل کر اپنی محبوبہ کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ لڑکی کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحقیقاتی  ایجنسی کی جانب سے گرفتار کئے گئے 4ملزمان انوارالحق کے بھائی عبداللہ اور دیگر ملزمان عطاءالرحمن ،امام شاہ اور عرفان کو پیش کیا گیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ سہولت کار انوارالحق کے ساتھی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیاہے جبکہ مزیدتفتیش کے لئے ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور پراسکیوٹر کے دلائل کے بعد چاروں ملزمان کامزیدریمانڈ دے دیاہے، بعد ازاں تحقیقاتی ایجنسی کے ارکان ملزمان کو واپس لے گئے جبکہ انوارالحق پہلے ہی ریمانڈپر ہے۔