غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ ...
غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابد حسین قریشی نے مستحق ملزموں کے مقدمات کی پیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی وکیل نہ کرنے والے مستحق ملزموں کے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی کرے گی۔

لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعظمیٰ قریشی کی اہلیت لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

واضح رہے کہ مستحق ملزموں کا مقدمہ لڑنے والے وکیل کو20ہزار روپے دیئے جائیں گے تاہم اس ضمن میں سیشن جج نے مذکورہ وکلاءکو گزشتہ روز20،20ہزار روپے کے چیک بھی دے دیئے ہیں ۔جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے قیدوہ ملزمان جو اپنا وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ایسے ملزمان کے لئے سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ایک کمیٹی جیل لیگل ان پاور منٹ کے نام سے تشکیل دی جس میں 8وکلا کو نامزد کیا گیا ہے ،یہ وکلا ا ±ن تمام مستحق ملزمان کے کیسوں کی پیروی کریں گے جو کہ وکیل نہیں کرسکتے ہیں۔ سیشن کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری تنویراختر کی موجودگی میں مقرر کئے جانے والے وکلا کو سیشن جج لاہور نے 20،20ہزار روپے کے چیک دیئے،اس موقع پر سیشن جج نے تمام وکلا کو ہدایت کہ جیل میں قید مستحق ملزموں کی فہرست فراہم کردی جائے گی جس پر جلد ہی عمل درآمد شروع کیا جائے۔

مزید :

لاہور -