کم سن بھتیجوں کا پلاٹ ہتھیانے والے چچا کی درخواست ضمانت خارج ،ملزم عدالت سے فرار

لاہور

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے 4بچوں کا پلاٹ ہتھیانے والے چچا فیصل مجید کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تاہم ملزم ضمانت خارج ہوتے ہی احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

عدالت میں فیصل مجید نامی شخص کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع ہوئی ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے عائشہ نامی خاتون کی رپورٹ پر بچوں کا پلاٹ ہتھیانے پر مقدمہ درج کررکھا ہے ۔اس موقع پر مقدمہ مدعی کے وکیل نے بتا یا کہ فیصل مجید بچوں کا سگا چچا ہے اس کے بھائی نے گھریلو ناچاکی پر عائشہ کو طلاق دے دی تھی ،بچوں کے نام ایک پلاٹ ایڈن سٹی کا تھا جو چچا نے بچوں اور ان کی ماں کو سبز باغ دیکھا کر سادہ کاغذوں پر دستخط کرائے ،بعد میں اس پلاٹ کو اپنے نام کراکر اس کو فروخت کردیا ،اس بات کا علم جب عائشہ کو ہوا تو اس نے احتجاج کیا تو ملزم فرارہوگیا، پولیس کے مقدمہ درج کرنے پر ملزم عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد وہ احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔