سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے سجاد احمد کو8 سال قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور

لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج سینٹرل رانا محمد سلم نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے مجرم سجاد احمد کو8 سال قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

غریب ملزموں کے مقدمات کی سرکاری خرچ پرپیروی کے لئے 8رکنی جیل لیگل ان پاور منٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

سپیشل جج سنٹرل رانا محمد سلیم کی عدالت میں ایف آئی اے نے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے ایجنٹ سجاد احمد کے خلاف3 مختلف چالان پیش کئے جن میں اس پر لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا الزام تھا، چالان عدالت میں آنے پر تینوں کیسوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزم کو2 کیسوں سے بری کردیا جبکہ ایک کیس میں مجرم سجاد احمد کو 8 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد پولیس مجرم کو گرفتارکرکے جیل لے گئی۔