کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں کومبنگ آپریشن کی ...
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (دیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کمیٹی برائے امن و مان نے پنجاب کی جامعات میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے رینجرز کی مدد سے کومبنگ آپریشنز کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کی یونیورسٹیز میں کومبنگ آپریشنز حساس اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

افغانستان میں طالبان اور داعش پاکستان پر حملوں کے لئے دہشت گردوں کو عملی تربیت دیتے ہیں، پاک فوج نے اہم ثبوت حاصل کر لئے
نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق پنجاب بھر کی جامعات میں شرپسند عناصر کے خاتمے کیلئے کومبنگ آپریشنز کا فیصلہ کر لیا گیا،یونیورسٹیز میں کومبنگ آپریشنز کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کیا گیا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام سمیت حساس اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شریک حساس اداروں کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری جامعات میں کالعدم تنطیمیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔اس لئے پنجاب کی یونیورسٹیز میں رینجرز کو کومبنگ آپریشن کرنے کی اجازت دی جائے۔جس پر کابینہ کمیٹی نے نو جوان نسل کو گمراہی سے بچانے کیلئے کومبنگ آپریشنز کی منظوری دے دی۔

’میری شادی ہوچکی ہے اور شوہر سے بے حد اچھے تعلقات ہیں لیکن پھر بھی میں نے کرائے پر یہ آدمی بلایا ہے تاکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، مقصد جنسی تسکین نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ کہ جان کر ہر شوہر کو پسینے آجائیں
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے ورکنگ گروپ برائے امن نے بھی جامعات میں برھتے ہوئے انتہا پسندی اور عدم برداشت کے واقعات کو سنگین مسئلہ قرار دیا تھا۔ورکنگ کمیشن نے جامعات میں مناظرے کے کلچر کے فروغ، نصاب میں امن و رواداری پر مبنی اصلاحات اور اسٹوڈنٹس سروس سنٹرز کے قیام سمیت نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کی سفارش بھی کی ہے۔

مزید :

لاہور -