لاہور میں تیز آندھی، دیواریں گرنے کے باعث 3افراد جاں بحق 7زخمی

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تیز آندھی کے باعث دیواریں گرنے سے 3افراد  جاں بحق جبکہ7 زخمی ہوئے۔ 

مقبوضہ وادی میں طلبہ وطالبات پر بھارتی فوج کی دہشت گردی، آزاد کشمیر کے طلبہ نے20روزہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق تیز آندھی کے باعث3منزلہ گودام کی دیوار گر گئی، دیوار کے ملبے کے نیچے دب جانے کے باعث 3مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ 3زخمی ہوئے،پولیس کے مطابق گھر کی چھت پر مزدور سو رہے تھے کے دیوار ان پر آن گری ، ریسکیو حکام نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نقال کر میو ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں گزشتہ روز اس پینٹنگ کو کتنے ارب روپے میں بیچا گیا اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ کوئی شخص اس کیلئے اتنے ارب روپے دینے پر تیار ہوگیا؟ جواب جان کر آپ کا اس زندگی سے اعتبار ہی اُٹھ جائے گا
دوسری جانب سروسز ہسپتال کے پاس آندھی کی وجہ سے درخت گرگیا،تاہم درخت گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ باغبان پورہ کے علاقے میں بھی دیوار گرنے کی وجہ سے 3افراد زخمی ہوئے ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔