وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص،جو اقدامات کرنا جانتے ہیں،سابق امریکی قونصل جنرل

وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص،جو اقدامات کرنا جانتے ہیں،سابق امریکی ...
وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص،جو اقدامات کرنا جانتے ہیں،سابق امریکی قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں امریکا کے سابق قونصل جنرل کاری وی ہارکنرائیڈرنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص ہیں جو اقدامات کرنا جانتے ہیں ،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا شمار دنیا کے ان چند بڑے لیڈرز میں ہوتا ہے جن کے پاس بہترین خیالات ہیں جن کا وہ اطلاق بھی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پاس ویژن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ہے ۔سابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کی متحرک شخصیت اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوں ،میں نے اپنی تعیناتی کے دوران دنیا یہاں تک امریکا بھی ایسا شخص نہیں دیکھاجس میں مشکلات حالات کے باوجود اپنے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کی اور حالات کو بدلا،سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے جس طرح لاہور کو بدلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

مزید :

لاہور -