صارف کا کپڑا گم کرنے والے درزی پر 16 ہزار روپے ہرجانہ عائد

لاہور

لاہور (نامہ نگار خصوصی) صارف عدالت نے سلائی کے لیے دیا گیا کپڑا گم اور درخواست گزار کو پریشان کرنے پر الکریم ٹیلرشادباغ کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو 16 ہزارروپے ہرجانے کے طور پر ادا کئے جائیں۔

صارف عدالت میں شادباغ کے رہائشی طارق عزیز نے علاقے کے ٹیلرالکریم کے خلاف 16 ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے کرتا شلوار سلوانے کے لیے ٹیلرسے رابط کیا اس نے کپڑا رکھ لیا لیکن وقت پر سی کر نہ دیا اس کو کرتاشلوار لے کر سعودی عرب جانا تھا لیکن کرتا شلوار نہ سی کر دیا گیا واپسی پر اس نے اپنے کپڑے مانگے تو ٹیلر نے ٹال مٹول سے کام لیا بعد میں معلوم ہوا کہ کپڑے گم کردیے ہیں کپڑے سی کا نہ دینے اور گم کرنے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے سماعت کے بعد الکریم ٹیلر کو سولہ ہزارروپے درخواست گذار کو فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔