عمران خان ڈگڈگی بجانے والے نہیں ، ناچنے والے ہیں،خورشید شاہ نے وضاحت دی: مجیب الرحمان شامی

لاہور

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے نواز شریف کی بات کی وضاحت کی ہے کہ عمران خان ڈگڈگی بجانے والے نہیں بلکہ اس پر ناچنے والے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں خورشید شاہ کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے گزشتہ روز جو ڈگڈگی بجانے والا بیان دیا تھا ان کا اشارہ عمران خان کی طرف نہیں تھا ۔ اس بات کی وضاحت آج خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کردی ہے کہ عمران خان ڈگڈگی بجانے والے نہیں بلکہ اس پر ناچنے والے ہیں اور ڈگڈگی کوئی اور بجا رہا ہے۔

وہ وقت جب نواز شریف ہنسنا بھی بھول گئے تھے کیونکہ۔۔۔ دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان میں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ڈگڈگی بجانے والا کون ہے اور اس پر ناچتا کون ہے؟۔ نواز شریف کے بیان کی ڈگڈگی والے اور ناچنے والے کی تشریح خورشید شاہ نے اپنے بیان میں واضح طو ر پر کردی ہے۔

وہ وقت جب ایک غیر ملکی پاکستان کے بڑے شہر کی بے پناہ ’ترقی‘ دیکھ کر بے ہوش ہوگیا، ایسا واقعہ جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے منگل کے روز مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارے ہر دور میں کوئی نہ کوئی ڈگڈگی بجانے والا آجاتا ہے۔ آج (بدھ کو ) خورشید شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ عمران خان ڈگڈگی بجانے والے نہیں ہیں۔