لاہور ہائیکورٹ نے ٹانگوں سے معذور ڈاکٹر کی تنزلی کا حکم معطل کردیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹانگوں سے معذور ڈاکٹر کی تنزلی کا حکم معطل کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر مسعود مرزا کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ محکمہ صحت کو 3 مرتبہ مہلت دی گئی لیکن اس کے باوجود عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت نے کہا کہ عدالت کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ نے گریڈ 20 سے 19میں تنزلی کردی جس پر سروس ٹربیونل نے محکمے کی طرف سے گریڈ19 میں تنزلی کا حکم ختم کردیا اور درخواست گزار کو گریڈ20 پر بحال کیا۔ سروس ٹربیونل کے حکم کو 2سال ہوگئے ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کررہے، عدالت ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔