لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی نئی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں کامیاب امیدواروں کو بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر صوبہ بھر میں نئی بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے 13نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔
لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
جسٹس جواد حسن نے شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس نے 1118 کانسٹیبل بھرتیوں کے لئے اشتہار دیا جس میں سے 385کامیاب امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا جبکہ 723کامیاب امیدواروں کو نوکری پر نہیں بلایا گیا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس پنجاب نے کامیاب امیدواروں کو بھرتی کرنے کی بجائے مختلف اضلاع میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیوں کا اشتہار دے دیا ہے، عدالت محکمہ پولیس میں نئی بھرتیوں کے اشتہار کو کالعدم کرے، جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نئی بھرتیاں روکتے ہوئے آئی جی پولیس سے 13نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔