کیا قتل کے مقدمہ میں جنوبی کوریا میں قید پاکستانی کو واپس لایا جاسکتا ہے؟ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

کیا قتل کے مقدمہ میں جنوبی کوریا میں قید پاکستانی کو واپس لایا جاسکتا ...
کیا قتل کے مقدمہ میں جنوبی کوریا میں قید پاکستانی کو واپس لایا جاسکتا ہے؟ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ساﺅتھ کوریا میں قتل کے مقدمے میں قیدپاکستانی نوجوان کو وطن واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے 3 ہفتوں میں جواب طلب،مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے میاں ذوالفقار کی درخواست پر سماعت کی۔

لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا عبدالرحمن ملازمت کے لئے ساﺅتھ کوریا گیا، لیکن اس ساﺅتھ کوریا میں بیٹا قتل کے ایک مقدمے میں پھنس گیا ہے، ٹرانسفر آف آفینڈر آرڈیننس کے تحت پاکستانی قیدیوں کو واپس پاکستان لایا جا سکتا ہے۔اس آرڈیننس کی دفعہ 4میں واضح طور پر تحریر ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی قیدی کو پاکستان لایا جا سکتا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ اس قانون کے تحت بیٹے کو پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -