لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے چھوٹے بھائی دُلابٹ کی صحافیوں سے بد تمیزی

لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے چھوٹے بھائی ...
لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے چھوٹے بھائی دُلابٹ کی صحافیوں سے بد تمیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور پریس کلب میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانثار فورس کے کارکن اور گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ عرف دُلا بٹ نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے زعیم قادری سے گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ کی شکایت کی جس پر زعیم قادری نے صحافی برادری سے معافی مانگی لیکن معاملہ بگڑتا چلا گیا اور زعیم قادری نے گلو بٹ کے بھائی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔ صحافیوں کی جانب سے احتجاج پر پولیس نے غنی بٹ کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ،کور کمانڈ کانفرنس میں آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے لیا

مزید :

لاہور -