فنڈز کی کمی، پولیس ملازمین کو ”آدھا یونیفارم“ فراہم کرنیکا فیصلہ

فنڈز کی کمی، پولیس ملازمین کو ”آدھا یونیفارم“ فراہم کرنیکا فیصلہ
فنڈز کی کمی، پولیس ملازمین کو ”آدھا یونیفارم“ فراہم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کو حکومت کی طرف سے فںڈز نہ ملنے کے باعث ملازمین کو یونیفارم کی فراہمی دن بدن ناممکن ہوتی جارہی ہے اوراب لاہور پولیس کے افسران صرف ایک ایک پینٹ ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ،پینٹ ان ملازمین کو ملے گی جن کو پچھلے تین سال سے یونیفارم نہیں ملا۔ پولیس ایکٹ کے مطابق کانسٹیبل سے سب انسپکٹر کو سال میں تین تین یونیفارم خریدنے کے لئے تنخواہ کے ساتھ پیشے دئیے جاتے ہیں مگر اب آئی جی کا دفتر پولیس ملازمین کو یونیفارم فراہم کرنابھول چکا ہے اور پچھلے تین سال سے لاہور کے چند خوش قسمت ملازمین ہوں گے جن کو ایک بھی یونیفارم ملا ہوگا۔ گزشتہ مالی سال میں لاہور کے 27 ہزار سے زائد ملازمین کیلئے 4500 یونفارمز آئے تھے جن کا کپڑا بھی خراب تھا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر معروف صفدر واہلہ نے گودام چیک کروائے تو اس میں پینٹ کا کپڑا کچھ پڑا تھا جس پر ایس پی ہیڈکوارٹر کی طرف سے ملازمین کو پیغام دیا گیا ہے کہ جن ملازمین کو 2011ءسے یونیفارم نہیں ملے وہ ایک ایک پینٹ کا کپڑا پولیس لائنز سے لے سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -