گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے کنٹینرز کی واپسی اور کرائے کی ادائیگی کا مطالبہ

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے کنٹینرز کی واپسی اور کرائے کی ادائیگی ...
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے کنٹینرز کی واپسی اور کرائے کی ادائیگی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں حکومت کی طرف سے پکڑے گئے کنٹینرز کی واپسی، ٹرانسپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی چودھری مختار احمد نے کہا کہ حکومت نے صرف لاہور سے 2500 کنٹینرز پکڑے تھے جن کا کرایہ کروڑوں روپے یومیہ بنتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بیسیوں کنٹینرز سامان سے لدے تھے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پکڑے گئے سینکڑوں کنٹینرز کو واپس کرے اور ان کا کرایہ جو کہ کروڑوں روپے بنتا ہے فوری ادا کرے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت علی نے کہا کہ ایک کنٹینر کا یومیہ کرایہ 20 ہزار روپے ہے اور کرائے کی مد میں حکومت کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الادا ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ کنٹینر مالکان کو معاوضہ کس ادارے نے ادا کرنا ہے۔ جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔

مزید :

لاہور -