پولیس کا لاہور میں سرچ آپریشن، 5مشتبہ افراد گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے لاہور میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5مشتبہ افرادکو گرفتارکر لیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری سے میاں منظور احمد وٹو کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔دوران آپریشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر 5مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے ۔