نیب مشرف کا بنایاہوا قانون ،اس پرہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں:سعد رفیق

نیب مشرف کا بنایاہوا قانون ،اس پرہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں:سعد رفیق
نیب مشرف کا بنایاہوا قانون ،اس پرہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں:سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے ہمارا ہر قدم قانون کے مطابق اٹھ رہا ہے،نیب کے حوالے سے ہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں، نیب میں پیشی کے حوالے سے قانو نی ماہرین کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور آج بھی قانون کی حکمرانیت چاہتے ہیں،ہمارا ہر قدم قانون کے مطابق اٹھ رہا ہے ۔

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،سابق وفاقی وزیر داخلہ کو بلآخر ایسا مشورہ دے دیا کہ نواز شریف بھی غصے سے تلملا اٹھیں گے
نیب پر ہمارے تحفظات نئے نہیں ہیں، نیب کے قوانین مشرف کے بنائے ہوئے ہیں ،ادارے میں پیشی کے حوالے سے قانونی مشاورت جاری ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازنے دورآمریت میں جدوجہد کی،پرویز ملک کو این اے 120 انتخابی مہم کا انچارج بنانا درست ہے تاہم ان کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کی مدد حاصل رہے گی۔
خیبر پختون خوا میں ڈینگی کی وبا ءکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی جانوں کامعاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، عمران خان اورپرویز خٹک ڈینگی کے خلاف کارروائی میں تعاون کریں، پنجاب کی میڈیکل ٹیم کوخیبرپختونخواکے ہسپتالوں میں رسائی دینی چاہیے۔

آج نیب میں طلبی کا کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان شریف فیملی
چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بارے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس سے امیدیں باندھنے والوں کومایوسی ہوئی،چوہدری نثار اور پرویز رشیدمیں کوئی اختلاف نہیں ہے،جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے فاضل جج کےخلاف ریفرنس نہیں بھیجاگیا۔

مزید :

لاہور -