چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل میاں عبدالوحید کو اقوام متحدہ کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ( این پی جے سی ) میاں عبدالوحید کو اقوام متحدہ کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ، کاشف شکیل نے میاں عبدالوحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی امن و انصاف کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید کو سو سے زائد ممالک میں انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ پرائڈ آف پرفارمنس پر گولڈ میڈل ملنے پر میاں عبدالوحید نے اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسانی حقوق اور مذہنی ہم آہنگی کیلئے کام کرتے رہنے کے عزم کا عیادہ کیا ۔