عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روز میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روز میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روز میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو 14روز میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ایس اینڈ جی اے ڈی کے سیکرٹری ویلفیئر کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اوریا مقبول جان ایک سال پہلے سرکاری نوکری سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سرکاری رہائش گاہ پر قابض ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیارکیا کہ اوریا مقبول جان کو انتظامی طور پر سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس بھجوائے گئے لیکن انہوں نے گھر خالی نہیں کیا لہٰذا اوریا مقبول جان کو 20 کلب روڈ کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روز میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

لاہور -