یونیسکو نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے کی کلیئرنس دیدی:چیئرمین اورنج لائن میٹروٹرین سٹیرنگ کمیٹی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اورنج لائن میٹر و ٹرین سٹیرنگ کمیٹی خواجہ احمد حسان نے کہاہے کہ یونیسکو نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام جاری رکھنے کی کلیئرنس دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ احمد حسان کا کہناتھا کہ منصوبہ ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 40ویں اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور ہواہے ،عالمی ادارے کا فیصلہ منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے مددگار ثابت ہو گا ۔