سروسز ہسپتال کے وارڈ بوائے نے ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے سروسز ہسپتا ل میں وارڈ بوائے نے ملازمہ کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
نیو نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال میں وارڈ بوائے نے خاکروب ملازمہ کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد خاتون نے تھانہ شاد مان میں ملزم کیخلاف اندارج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے بدفعلی کے بعد خاتون کو زبان کھولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ، متاثرہ خاتون نے اپنے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ملزم نے اسے اکیلا پا کر بدفعلی کی ۔