مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر حملہ قابل مذمت،دہشت گردی روکنے کے لئے فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا:علامہ ساجد نقوی

مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر حملہ قابل مذمت،دہشت گردی روکنے کے لئے ...
مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر حملہ قابل مذمت،دہشت گردی روکنے کے لئے فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا:علامہ ساجد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ تا پارا چنار دہشت گرد پھر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا اور فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں،معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے ۔ 

مزید :

لاہور -