خستہ حال و خطرناک عمارات کی شناخت ، مسماری اور مرمت و بحالی کا کاممون سون تک محدود نہیں رکھیں گے:عبداﷲ خان سنبل

خستہ حال و خطرناک عمارات کی شناخت ، مسماری اور مرمت و بحالی کا کاممون سون تک ...
خستہ حال و خطرناک عمارات کی شناخت ، مسماری اور مرمت و بحالی کا کاممون سون تک محدود نہیں رکھیں گے:عبداﷲ خان سنبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ خستہ حال و خطرناک عمارات کی شناخت ، مسماری اور مرمت و بحالی کا کام صرف مون سون تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پورا سال جاری رہنے والی سرگرمی ہے، اس لیے نئے سیٹ اپ میں بھی اس کے حوالے سے تمام اضلاع میں اجلاسوں کا انعقاد اور کام کا تسلسل ناگزیر ہے،تمام اضلاع نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ ٹی او آرز بھی ترتیب دے کر پوری تندہی سے کام کو جاری رکھیں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار لاہور ڈویژن کی خستہ حال و خطرناک عمارات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

اجلاس میں بتایا گیا کہ 20 جولائی 2017ء تک خطرناک عمارات کے حوالے سے لاہور ڈویژن میں کل 1638 عمارات کو شناخت کیا گیا ہے جن کی تعداد دسمبر 2015ء تک 1456 تھی۔ شناخت کردہ خستہ حال و خطرناک عمارات میں سے 658 کو قابل مسمار جبکہ 845 کو قابل مرمت قرار دیا گیا ہے۔ قابل مسمار میں سے 449 کو مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ قابل مرمت میں سے 536 کو بحال کیا جا چکا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا نسیم، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید منور بخاری سمیت تمام اضلاع کے ایکسین بلڈنگز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

لاہور -