ملک کے 3بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )ملک کے 3بڑے ائیرپورٹس کی نجکاری کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
حافظ سعید نظر بندی کیس ،ہائی کورٹ نے حکومت کو لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا،بحث کا حکم
محمود اختر نقوی کی جانب سے نجکاری کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد آباد کے ایئرپورٹس کی ناکامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست گزار کے مطابق سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس کی نجکاری کا کوئی جواز نہیں ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ک تینوں ائیر پورٹس کی نجکاری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔