ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

حافظ سعید نظر بندی کیس ،ہائی کورٹ نے حکومت کو لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا،بحث کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے شہباز مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹی وی چینلز پر خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانا پیمرا کی ذمہ داری ہے لیکن پیمرا اپنے ہی ضابطہ اخلاق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانے کا حکم جاری کرے، سماعت کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے سے متعلق ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ پیمرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔