ہائی کورٹ کا بہاو الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں داخلہ لینے والے فزیو تھراپی کے طلبہ کو فیسیں واپس کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں داخلہ لینے والے فزیو تھراپی کے طلبہ کودیگر تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کے معاملہ پر صوبائی وزیر ضعیم قادری کو انچاج مقرر کر دیاہے جبکہ لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر کو اس شعبہ کے طلباءکی تمام فیسیں واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
حافظ سعید نظر بندی کیس ،ہائی کورٹ نے حکومت کو لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا،بحث کا حکم
عدالت نے چیئرمین ایچ ای سی کو بھی طلب کر لیاہے۔جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے 4 ہزار طالب علموںکی درخواستوںپر سماعت کی ،عدالت کوبتایاگیا کہ بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی کے طالب علموںسے اربوں روپے فیسیوں کی مد میں وصول کئے لیکن ڈگریاں جاری نہیں کی جارہی ہیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ بچوں کے والدین نے اپناپیٹ کاٹ کر ان کی تعلیم کے اخراجات برداشت کئے ہیں ،کسی کو تعلیم کے نام پر فراڈ نہیں کرنے دیں گے ،عدالت کے فل بنچ نے فزیو تھراپی کے طلبہ کو تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوانے کے لئے صوبائی وزیر ضعیم قادری کو انچاج مقرر کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 27 مارچ پر ملتوی کردی جبکہ ڈگریوں کی عدم تصدیق کے معاملہ پر چیئر مین ایچ ای سی کو طلب کرلیا ہے ۔