کوٹ کیا خراب کیا شادی ہی خراب کردی ،دولہا نے درزی کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ کردیا

لاہور

لاہور(نامہ نگار)سسرالیوں نے بڑے پیار سے بارات پرپہننے کے لئے کوٹ کاکپڑابھجوایا،کوٹ خراب سلائی کرکے نکمے درزی نے شادی ہی خراب کردی ہے جبکہ جگہ جگہ پر استری لگنے سے کوٹ مزید بدنما کردیا گیا ،متاثرہ دولہانے دولہا ہاﺅس کے مالک کے خلاف 50ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

حافظ سعید نظر بندی کیس ،ہائی کورٹ نے حکومت کو لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا،بحث کا حکم

عدالت نے یکم اپریل کودولہا ہاﺅس کے مالک کوطلب کرلیا ہے ۔صارف عدالت میں پرویزنامی شہری نے ہرجانے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے سسرال نے سوٹ سلانے کے لئے کپڑابھجوایاتاکہ وہ بارات پرپہن کرآئے،دولہاہاو س کوسوٹ سینے کے لئے دیامگرسوٹ ناپ سے تنگ سی کردیاگیاجبکہ کوٹ کوجگہ جگہ استری کے نشان بھی لگے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اسے نیاسوٹ خریدکرشادی پرپہننا پڑا ۔شادی کے بعددرزی سے رابطہ کیاتواس نے بات نہیں سنی حتی کہ دولہاہاو ¿س کولیگل نوٹس بھی دیامگرانہوں نے بات سنی ان سنی کردی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل جج نے مذکورہ دولہاہاو س کے مالک کویکم اپریل تک نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔