بارہ ہزار کی رقم پر 9لاکھ روپے سود بنادیا،بیوہ خاتون سود خور کے خلاف عدالت پہنچ گئی

لاہور

لاہور(نامہ نگار)سود پر لی گئی 12ہزارروپے کی رقم کا سود 9 لاکھ روپے بنانے پر مناواں سوتر مل کی ایک بیوہ خاتون انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے متعلقہ تھانے سے 25مارچ کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

کوٹ کیا خراب کیا شادی ہی خراب کردی ،دولہا نے درزی کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ کردیا

عدالت میں مناواں سوتر مل کی ایک بیوہ خاتون رخسانہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مناواں کے علاقے میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ،وہاں پر غریب لوگوں کی غربت کا فائدہ اٹھا کر ان کو معمولی رقم دے کر لاکھوں روپے سود وصول کیا جا رہا ہے ،بیوہ خاتون نے ضرورت پڑنے پر 12ہزار روپے کی رقم سود پر لی ،رقم ایک سال تک ادا نہ کرسکی جس پر اس پر سود کی 9لاکھ روپے کی رقم بنادی جبکہ 12ہزارکی رقم اس سے الگ رکھی۔، عدالت نے بیوہ خاتون رخسانہ بی بی کی درخواست اور بیان پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ مناواں پولیس سے 25مارچ کو رپورٹ طلب کرلی جبکہ سی سی پی او نے بھی خاتون کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے مناواں پولیس سے انکوائری رپورٹ طلب کی ہے۔